اکتیس اکتوبر تک غیر قانونی افراد کا ہر صورت پاکستان سے انخلاء ناگزیر ہے، حکام وزارت داخلہ

114
Ministry of Interior
Ministry of Interior

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں صرف 8 دن باقی رہ گئے ہیں ،31 اکتوبر تک غیر قانونی افراد کا ہر صورت پاکستان سے انخلاء ناگزیر ہے ،پاکستان میں مقیم غیر قانونی باشندوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 31 اکتوبر کے بعد کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی ۔

وزارت داخلہ حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو مزید ایک دن کی بھی مہلت فراہم نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔31 اکتوبر کے بعد غیر قانونی افراد کے انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی اداروں کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایسے تمام علاقوں میں ایکشن کیا جائے گا جہاں غیر قانونی غیر ملکی آباد ہیں۔

ان افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، جو ان کو پناہ دیں گے۔معینہ مدت کے بعدغیر قانونی افراد کو پاکستان نہ چھوڑنے کی صورت میں گرفتاری اور ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔