21.9 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاکرم امام اوگلو کی قید کے خلاف مظاہرے پرتشدد تحریک میں بدل...

اکرم امام اوگلو کی قید کے خلاف مظاہرے پرتشدد تحریک میں بدل گئے ہیں، ترک صدر

- Advertisement -

انقرہ ۔25مارچ (اے پی پی):ترک صدر رجب طیب اردوآن نے مرکزی اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اہم سیاسی حریف استنبول کے میئر امام اوگلو کی قید کے خلاف احتجاج ایک پرتشدد تحریک میں تبدیل ہو گیا ہے۔

العربیہ کے مطابق انقرہ میں کابینہ کے اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے ایردوان نے مزید کہا کہ احتجاج کے دوران پولیس افسران کی املاک کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان کی ذمہ دار حزب اختلاف کی مرکزی جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا کھیل بالآخر ختم ہو جائے گا اور وہ اس "برائی” پر شرمندہ ہوں گے جو انہوں نے ملک کے خلاف کی ہے۔ ترکیہ کے شہر استنبول میں میئر اکرم امام اوگلو کی جیل منتقلی کے بعد اتوار کی رات بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔

اس دوران سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576032

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں