اکنامسٹ کے مطابق عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے پروگرام کی منظوری رکوانے کی کوشش کی ،وزیر اعظم شہباز شریف

129
موسم سرما میں سیلاب متاثرین کو چھت فراہم کرنا بہت بڑا چیلنج ہے، مخیر حضرات اس کام میں حکومت کا ساتھ دیں،وزیراعظم محمد شہبازشریف

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ عالمی سطح پر عزت کی نگاہ سے دیکھے جانے والے جریدےاکنامسٹ میں شائع ہونے والی دو خبروں نے عمران نیازی کے بارے میں ہمارے موقف کی تصدیق کردی ہے، وہ پاکستان کو کمزور کرنے پر تلا ہواہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جریدے نے اپنے تازہ شمارے میں لکھا ہے کہ عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے پروگرام کی منظوری رکوانے کی کوشش کی اور وہ حالیہ سیلاب کی آفت کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے استعمال کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیازی پاکستان کو کمزور کرنے پر تلا ہوا ہے۔