32.1 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومشوبزاکیاسواں گولڈن گلوبز ایوارڈز ،فلم ’’اوپن ہائیمر‘‘نے میلہ لوٹ لیا ،پانچ ایوارڈز...

اکیاسواں گولڈن گلوبز ایوارڈز ،فلم ’’اوپن ہائیمر‘‘نے میلہ لوٹ لیا ،پانچ ایوارڈز جیت لئے

- Advertisement -

لاس اینجلس ۔8جنوری (اے پی پی):لاس اینجلس میں ہالی ووڈ فارن پریس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 81ویں گولڈن گلوبز ایوارڈز کی سالانہ تقر یب میں فلم ’’اوپن ہائیمر‘‘بڑے ایوارڈز پر حاوی رہی ۔فلم ’’کیلرز آف دی فلاور مون ‘‘کے ساتھ سخت مسابقت میں بہترین فلم (ڈرامہ) کا گولڈن گلوبز ایوارڈ فلم’’اوپن ہائیمر ‘‘نے اپنے نام کر لیا۔

فلم ’’کیلرز آف دی فلاور مون ‘‘کی اداکارہ للی گلیڈ سٹون بہترین اداکارہ کا گولڈن گلوبز لے گئی جبکہ بہترین اداکار فلم(ڈرامہ)سیلیئن مرفی فلم ’’اوپن ہائیمر‘‘کے لیے قرار پائے اسی طرح بہترین فلم میوزیکل/کامیڈی کے بہترین اداکار پال گیامتی اور بہترین اداکارہ فلم میوزیکل /کامیڈی ایما سٹون قرار پائیں ۔بہترین فلم میوزیکل- کامیڈی کا گولڈن گلوبز ایوارڈ فلم ’’پوئر تھنگز‘‘نے حاصل کر کے سب کوورطہ حیرت میں ڈالدیا کیونکہ فلم ’’باربی‘‘ اس کیٹاگری کی مضبوط ترین امیدوار تھی ۔

- Advertisement -

بہترین فلم ڈائریکٹر کا ایوارڈ کرسٹو نولان کو فلم ’’اوپن ہائیمر‘‘ پر دیا گیا۔بہترین ٹی وی سیریز کا گولڈن گلوبز ایوارڈ ’’دی سکسیشن‘‘کے حصہ میں آیا جبکہ بہترین اینی میٹڈ فلم’’دی بوائے اینڈ دا ہیرون ‘‘قرار پائی۔بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کا گولڈن گلوب ایوارڈ فلم ’’ایناٹومی آف دی فال‘‘نے حاصل کیا ۔ایٹم بم کی تخلیق کی کہانی پر مبنی فلم ’’اوپن ہائیمر‘‘ نے مجموعی طور پر پانچ ایورڈز حاصل کئے ۔

مزاحیہ اداکار جو کوئے نے شو کی میزبانی کی۔اس مرتبہ گولڈن گلوبز کے دو نئے زمرے (کیٹاگریز) متعارف کروائے گئے جن میں سال کی بہترین بلاک بسٹر اور سٹینڈ اپ کامیڈی سپیشل کا زمرہ شامل تھا فلم ’’باربی ‘‘ کو بہترین بلاک بسٹر فلم کا گولڈن گلوبز ایوارڈ دیا گیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=427668

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں