ماسکو ۔ 4 جولائی (اے پی پی) اکیسواں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن، اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل، برازیل، بیلجیئم، فرانس، یوراگوئے، سویڈن، روس، کروشیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، میگا ایونٹ میںجمعرات کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا، کوارٹر فائنل مرحلہ جمعہ سے شروع ہوگا اور اس سلسلے کے دو میچ کھیلے جائینگے، پہلا میچ یوراگوئے اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرے میچ میں پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل اور بیلجیئم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔