اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا وائرس سے شرح اموات میں اضافہ باعث تشویش ہے، اگر ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی نہ بنایا گیا تو صورتحال زیادہ خطرناک ہو جائے گی، حکومت کی طرف سے وبا کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر مطمئن ہوں لیکن عوام سے اپیل ہے کہ وہ حالات کی نزاکت کو سمجھیں اور احتیاط کریں۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجوہات موسم اور رہن سہن فیکٹرز ہیں، اگر لوگ احتیاط کریں تو کورونا خلاف جنگ تیزی کے ساتھ جیتی جا سکتی ہے بصورت دیگر حکومت سخت فیصلے کرنے پر مجبور ہو گی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے کورونا ایس او پیز کو فالو کرنا ضروری ہے، اگر لوگ اسی طرح بے احتیاطی کرتے رہے تو صحت کے نظام پر شدید دباﺅ آنے کا خدشہ ہے۔