اگر مجھ پر کوئی بھی الزام ثابت ہوا تو احتساب کے عمل سے گزرنے کیلئے تیار ہوں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا کوٹلہ ارب علی خان میں جلسہ عام سے خطاب

84
APP37-04 GUJRAT: March 04 – Former Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif addressing a public gathering at Kotla Gujrat. APP

لالہ موسیٰ/ گجرات ۔4 مارچ(اے پی پی ) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر مجھ پر کوئی بھی الزام ثابت ہوا تو احتساب کے عمل سے گزرنے کیلئے تیار ہوں۔ کوٹلہ ارب علی خان میں بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ووٹ کی حرمت کی حفاظت کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلی حکومت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جب بھی عوام سے کوئی وعدہ کیا اس کو پوری تندہی سے پورا کیا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ اس کا ویژن اور نقطہ نظر کوٹلہ پہنچ چکا ہے‘ میں جانتا ہوں کہ آپ لوگوں نے فیصلہ کن جنگ لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کوٹلہ کے لوگ اس وقت تک میرا ساتھ دیں گے اور واپس نہیں جائیں گے جب تک ووٹ کی حرمت کی حفاظت کو یقینی نہیں بنایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے کیوں کہ ان پر میرے بطور پارٹی صدر دستخط تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ میرے دستخط سے شروع کردہ بجلی‘ موٹروے اور دیگر منصوبے بھی بند کردیئے جائیں؟انہوں نے کہا کہ میرے اوپر کرپشن کا کوئی بھی الزام نہیں ہے۔ اس سے قبل مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ سینٹ انتخابات سے ثابت ہوتا ہے کہ مخالفین نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہوا ہے۔