23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںاگست اورستمبر 2023 میں انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی راولپنڈی کی طرف سے تعزیری...

اگست اورستمبر 2023 میں انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی راولپنڈی کی طرف سے تعزیری کارروائی کی تفصیلات جاری

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 13 ستمبر (اے پی پی):اگست اورستمبر 2023 میں انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی راولپنڈی کی طرف سے تعزیری کارروائی کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی راولپنڈی کی طرف سے سموگ کنٹرول کے لیے 394 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، 124 گاڑیاں سموک ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائی گئیں جن کو قبضے میں لے کر چالان کر دیا گیا، 33 گاڑیوں کو 2 لاکھ28ہزا 8 سوروپے جرمانہ کیا گیا

،انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی راولپنڈی کی طرف سموک کنٹرول کے حوالے سے 152 اینٹوں کے بھٹوں کی جانچ پڑتال کی گئی جبکہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 18 کو نوٹسز جاری کیے گئے اور 7 کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ نو لاکھ جرمانہ کیا گیا،12 بھٹوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی راولپنڈی کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 23 اسپتالوں کی جانچ پڑتال کی گئی جن میں سے 8 ہسپتال ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے جن کو نوٹس جاری کر دیے گئے اور ہسپتال کے فضلے کو نہ سنبھالنے پر دو ایف آئی آر بھی درج کی گئیں۔

- Advertisement -

اسی طرح 72 صنعتی یونٹس کو چیک کیا گیا۔25 یونٹ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے جن کو نوٹسز جاری کیے گئے اور دو لاکھ جرمانہ کر دیا گیا۔انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی راولپنڈی کی طرف سے انسداد ڈینگی اقدامات کے سلسلے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 35 ایف آئی آر درج کی گئیں’ 20 جگہوں کو سیل کیا گیا’211ٹائر ضبط کیے گئے جبکہ 400 مچھر کے افزائش کی جگہیں ہٹا دیں گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390275

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں