اگست میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائیں، سٹیٹ بینک

156
اگست میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائیں، سٹیٹ بینک
اگست میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائیں، سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):رواں سال اگست میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائیں۔ پیر کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاتِ زر کی مد میں اگست 2023ء میں 2.1ارب ڈالر موصول ہوئے۔

اگست 2023ء میں ترسیلاتِ زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر3.1فیصداضافہ ہوا۔جولائی تا اگست مالی سال 2024میں ترسیلاتِ زر کی مد میں مجموعی طور پر 4.1 ارب ڈالر موصول ہوئے۔اگست 2023ء میں ترسیلاتِ زر کی آمد کے اہم ذرائع میں بالترتیب سعودی عرب (490.1 ملین ڈالر)، برطانیہ (331.3 ملین ڈالر)متحدہ عرب امارات (308.0 ملین ڈالر) اور امریکہ (262.4 ملین ڈالر) شامل ہیں۔