اگست میں درآمدات گزشتہ سال کے مقابلہ میں 13 فیصد کم رہیں، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا ٹویٹ

149

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اگست میں درآمدات گزشتہ سال کے مقابلہ میں 13 فیصد کم رہیں، توانائی سے متعلق درآمدات 2 ارب ڈالر جبکہ غیر توانائی درآمدات 3 ارب 60 کروڑ ڈالر رہیں۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے ایف بی آر کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگست 2022 میں درآمدات 5 ارب 70 کروڑ ڈالر رہیں جو کہ گزشتہ سال اس ماہ کے مقابلہ میں 13 فیصد کم ہیں، توانائی سے متعلقہ درآمدات 2 ارب ڈالر جبکہ غیرتوانائی درآمدات 3 ارب 60 کروڑ ڈالر رہیں جو کہ بالترتیب گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 5 اور 21 فیصد کم ہیں۔

اس دوران برآمدات 2ارب 50 کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ سال اس ماہ کے مقابلہ میں 13 فیصد زائد رہیں۔ تجارتی خسارہ 3 ارب 20 کروڑ ڈالر رہا جو27 فیصد کم ہے۔ ترسیلات زر2 ارب 70 کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 2 فیصد زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات اور ترسیلات زر ابھی بھی کم ہیں لیکن ہم اس میں بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔