اگست میں سویابین اور پام آئل کی درآمدات میں بالترتیب 52.75 اور 31.69 فیصد اضافہ

97
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) ماہ اگست میں سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں بالترتیب 52.75 اور 31.69 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمارکے مطابق اگست کے مہینے میں 18.270 ملین ڈالر مالیت کا 23768 میٹرک ٹن سویا بین آئیل درآمدکیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 8171 میٹرک ٹن سویابین آئل درآمد کیا گیا جس پر11.961 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا گیا ۔اسی عرصہ کے دوران پام آئل کی درآمدات کا حجم 2 لاکھ 59 ہزار 4 میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا جس پر 183.016 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا،مالی سال 2016-17 کے ماہ اگست میں پام آئل کی درآمدات کا حجم دو لاکھ چار ہزار326میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔مالی سال کے پہلے دو ماہ میں خوردنی تیل کی درآمد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے، جولائی اوراگست میں سویا بین آئل کی درآمد میں مجموعی اضافے کی شرح 121.65فیصد رہی۔