5 اگست 2019 کا بھارتی اقدام ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال ہے، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ5 اگست 2019 کا بھارتی اقدام ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال ہے۔ پیر کو یہاں جاری یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مظلوم کشمیریوں کے حقوق سلب کرنے کی تمام حدیں پار کردیں۔ انہوں نے مزید …

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ5 اگست 2019 کا بھارتی اقدام ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال ہے۔ پیر کو یہاں جاری یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مظلوم کشمیریوں کے حقوق سلب کرنے کی تمام حدیں پار کردیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پہلے ہی بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار تھے کہ 5 اگست کو مودی کی ہندوتوا ذہنیت نے ان پر ایک اور گہرا وار کیا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے واضح کیا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرکے ثابت کردیا کہ وہ اب ایک سیکولر ریاست نہیں رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تمام عالمی فورمز پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ عالمی برداری سے اپیل کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانا ان کی ذمہ داری ہے۔