اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):اگست 2024کے دورا ن گوشت اور اسکی منصوعات کی ملکی درآمدات میں 5.7فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 10.7 ارب روپے تک کم ہوگئی جبکہ اگست 2023 کے دوران گوشت اور اسکی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 11.3ارب روپے رہا تھا ۔
اس طرح اگست 2023 کے مقابلہ میں اگست 2024 کے دورا ن گوشت اور اسکی منصوعات کی قومی درآمدات میں 60 کروڑ روپےیعنی 5.7فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔