اگست 2024 کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 34.10 فیصد اضافہ ریکارڈ

99
Textile machinery

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):ملک میں اگست 2024 کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 34.10 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 3.9 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اگست 2023 کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کی مالیت 2.9 ارب روپے رہی تھی ۔

اس طرح اگست 2023 کے مقابلہ میں اگست 2024 کے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی قومی درآمدات میں ایک ارب روپیہ یعنی 34 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔