23.3 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومقومی خبریںاگلے 48 گھنٹوں میں دریائے راوی کے ندی نالوں اور دریائے چناب...

اگلے 48 گھنٹوں میں دریائے راوی کے ندی نالوں اور دریائے چناب کے بالائی علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں درمیانے درجے کے اضافہ کا امکان ہے، این ڈی ایم اے

- Advertisement -

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں میں دریائے راوی کے نالوں (ڈیگ، بسنٹر اور بین) اور دریائے چناب کے بالائی علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں درمیانے درجے کااضافہ متوقع ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں کے لوگ متاثر ہو سکتے ہیں، ا س کے علاوہ فلیش فلڈنگ ذریعہ آمدو رفت میں خلل، عمارتوں / بنیادی ڈھانچے اور فصلوں و مویشوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس کے علاوہ 15 جولائی تک ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی سلسلے میں کم سے درمیانے درجے کے پانی میں بہاؤ کی متوقع ہے جو ہل ٹورینٹ کا باعث بن سکتا ہے،نشیبی علاقوں کے لوگ متاثر ہو سکتے ہیں اور فصلیں، انفراسٹرکچر اور مویشی متاثر ہو سکتے ہیں۔ این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور مقامی انتظامیہ کو چوکس رہنے اور خطرے سے دو چار آبادی کی حفاظت کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

- Advertisement -

عوام گھروں میں نکاسی آب یقینی بنائیں اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کریں۔ کسی بھی بلاک شدہ نالوں یا ممکنہ خطرات کا موجب بننے والے عمل کی اطلاع مقامی حکام کو فوری طور پر دیں۔ مسافر و سیاح لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دو چار علاقوں میں سفر کرتے ہوئے احتیاط برتیں،عوام بروقت ڈیزاسٹر الرٹس، گائیڈ لائنز اور احتیاطی تدابیر کے لئے Pak NDMA Disaster Alert موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
Pak NDMA Disaster Alert موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=484216

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں