اگوکی میں موبائل خدمت وین سے عوام کو سہولیات فراہم کی گئیں ، سیالکوٹ پولیس

86

سیالکوٹ۔18فروری (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس موبائل خدمت مرکز وین نے اگوکی میں خدمات فراہم کیں، اس دوران اہل علاقہ نے 14 مختلف سہولیات سے استفادہ کیا۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق گزشتہ روز سیالکوٹ کے نواحی قصبہ اگوکی میں پولیس موبائل خدمت مرکز کی وین سارا دن عوام کو خدمات فراہم کرتی رہی، اہل علاقہ نے 14 مختلف سہولیات سے استفادہ کیا۔ اس دوران عوام کو ایک ہی چھت تلے متعدد سہولیات فراہم کی گئیں ،ان میں لرنرز ڈرائیونگ پرمٹ، کریکٹر سرٹیفکیٹ، وہیکل کلیئرنس سرٹیفکیٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ، جنرل پولیس سروسز، گمشدگی دستاویزات، اندراج کرایہ دار، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، قانونی رہنمائی برائے تحفظ خواتین، اندراج ملازم، جرم کی اطلاع، ایف آئی آر کاپی اور گمشدہ بچوں کی اطلاع شامل تھیں۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے اور اسی میں ہم مصروف عمل ہیں۔ اہل علاقہ نے پولیس حکام کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس قدم کو سراہتے ہوئے اسے احسن اقدام قرار دیا۔