ٹوکیو ۔11دسمبر (اے پی پی):اہم ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ کورونا وائرس کے معیشت پر اثرات ہیں۔جاپان کے اوساکا ایکسچینج میں خام ربڑ کے نرخ مسلسل پانچویں روز کمی پر بند ہوئے۔ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 1 ین (0.4 فیصد)گرکر 233.2 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔چین کے شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 1.6 فیصد کمی کے ساتھ 14210 یوان فی ٹن پر بند ہوئے۔