ایئراسٹاف پاکستان ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کوئٹہ میں تقریب سے خطاب

کوئٹہ۔30ستمبر ( اے پی پی )چیف آف دی ایئراسٹاف پاکستان ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت وقومی سلامتی کے لئے پاک فضائیہ گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ایک قوم کے طور پر ملک دشمن عناصر کو بھرپور جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ان خیالات کااظہارا نہوں نے پاک فضائیہ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ایوی ایشن آرٹ ایگزی بیشن کی …

کوئٹہ۔30ستمبر ( اے پی پی )چیف آف دی ایئراسٹاف پاکستان ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت وقومی سلامتی کے لئے پاک فضائیہ گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ایک قوم کے طور پر ملک دشمن عناصر کو بھرپور جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ان خیالات کااظہارا نہوں نے پاک فضائیہ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ایوی ایشن آرٹ ایگزی بیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس نمائش میں ممتاز ایوی ایشن آرٹسٹ حسینی کی دو سو سے زائد پینٹنگز رکھی گئیں تھیں جبکہ پاک فضائیہ کے مختلف طیاروں کے ماڈلز بھی رکھے گئے۔ جس میں شرکاءنے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ شہداءغازیوں نے پاکستان کی سلامتی کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور یہ قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ ملکی سرحدوں کی حفاظت اور کسی بھی مشکل گھڑی میں قوم کی امیدوں پرپورا اترنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ملک کا اہم صوبہ ہے اور یہ امر باعث خوشی ہے کہ یہاں کے نوجوان بھی ایئر فورس کا حصہ بن کر قومی خدمات کی انجام دہی میںپیش پیش ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن وامان واستحکام کے لئے پرعزم ہیں اور صوبے کو امن وخوشحالی کا گہوارہ بنائےں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار قیام امن کے لئے شہداءاور غازیوں نے قربانیاں دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply