13.2 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںایئرپورٹ پولیس کی کارروائی، خواتین کی مدد سے خام مال مین پوری...

ایئرپورٹ پولیس کی کارروائی، خواتین کی مدد سے خام مال مین پوری کی بڑی مقدار میں سپلائی کی کوشش ناکام بنادی

- Advertisement -

حیدرآباد۔ 25 فروری (اے پی پی):ایئرپورٹ پولیس کی کارروائی، خواتین کی مدد سے خام مال مین پوری بڑی مقدار میں سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس کو خفیہ انفارمیشن موصول ہوئی کہ کراچی سے خام مال مین پوری سپلائر کرولا کار میں خواتین کو بٹھاکر خام مال مین پوری کی بڑی مقدار میں سپلائی لیکر آرہا ہے۔

ائیرپورٹ پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتے ہوئے کرولا کار نمبر BUE-393 کو روک کر چیک کیاجس میں انتہائی چالاکی کیساتھ پچھلی سیٹ کی جگہ خام مال کے کاٹن جن پر خواتین بیٹھی تھیں تحویل میں لے لیےجبکہ پولیس کی ناکہ بندی کے سبب خام مال سپلائر کار چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ ایئرپورٹ پولیس نے کار میں سوار خواتین ثناء اور ثمینہ کو حراست میں لے لیا۔

- Advertisement -

دوران تلاشی کار کی پچھلے حصے اور آگے سیٹ کے نیچے سے کل 10 عدد خام مال سے بھرے کاٹن برآمد ہوئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمہ نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ وہ فرار ملزم کیساتھ ملکر اس طرح خام مال سپلائی کا کام کرتی ہیں جو آج پولیس نے ناکام بنادی۔ گرفتار ملزمہ سے پولیس کی مزید تفتیش جاری جبکہ ائیرپورٹ پولیس نے گرفتار و فرار ملزم کے خلاف گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566074

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں