اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):ایئر مارشل (ر)فرحت حسین ملک نے نگراں وزیرِاعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ وزارت سے جاری بیان کے مطابق مشیر برائے ایوی ایشن نے چارج سنبھالنے کے بعد وزارت کے افسران اور سٹاف سے تعارفی ملاقات کی۔
سیکرٹری ایوی ایشن نے نگراں وزیرِاعظم کے مشیر برائے ایوی ایشن کو وزارت کے اہم امور کے بارے میں بریف کیا۔ مشیرِ وزیر اعظم نے وزارت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوی ایشن کے شعبہ کے فروغ کیلئے مل کر کام کریں گے۔