ایئر وائس مارشل طارق ضیاء ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ایئر فورس مقرر

97
ایئر وائس مارشل طارق ضیاء ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ایئر فورس مقرر

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):ایئر وائس مارشل طارق ضیاء کو ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (ایئر فورس) مقرر کردیا گیا، تقرری عصرحاضر کے جنگی منظر نامے اور جیو سٹریٹجک تبدیلیوں کے پیش نظر پاک فضائیہ کی سٹریٹجک تنظیم نو کے سلسلے میں کی گئی ہے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایئر وائس مارشل طارق ضیاء نے جون 1990 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی (پی) برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، فلائنگ ونگ، ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلنس اور ایک آپریشنل ایئر بیس کی کمانڈ کی۔

وہ ایئر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ایئر کمانڈ اور ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں کمانڈر ایئر فورس سٹریٹیجک کمانڈ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس وقت وہ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل وارفیئر اینڈ سٹریٹیجی کے عہدے پر فائز ہیں، وہ پی اے ایف ایئر وار کالج فیصل اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔ ان کی شاندار اور پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔