ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر پی اے ایف فلائی پاسٹ کی قیادت کی

47
پاک فضائیہ کے سربراہ سے قزاخستان کے نائب وزیرِدفاع/ چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر پی اے ایف اور پاک بحریہ فلائی پاسٹ طیاروں کی فارمیشنز کی قیادت کی۔ ائیر چیف نے ایف 16 بلاک 52 طیارے میں پریڈ سکوائر کے اوپر شاندار پرواز کا مظاہرہ کیا۔ ائیر چیف کا جہاز آسمان کی بلندیوں میں جاتا دیکھ کر مسحور حاضرین بے حد محظوظ ہو ئے ۔

اس اہم دن پر جے ٹین سی لڑاکا طیاروں کی فلائی پاسٹ میں پہلی دفعہ شرکت سے ایک نئی تاریخ بھی رقم ہو ئی ہے۔ پاک فضائیہ میں جے ٹین سی طیاروں کی شمولیت ایک اہم سنگ میل ہے جس سے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

فلائی پاسٹ میں جے ایف 17 تھنڈر، ایف سولہ، میراج، جے ٹین سی، قراقرم ایگل، Saab-2000 Erie Eye، ایف 7 پی، ایف 7 پی جی اور پی اے ایف اکیڈمی ایروبیٹکس ٹیم "شیردل” نے بھی فضائی مظاہرہ پیش کیا۔

قبل ازیں ایئرچیف یوم پاکستان پریڈ کی فلائی پاسٹ میں پی اے ایف فارمیشنز کی قیادت کرنے کے لیے پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئربیس پہنچے۔ انہوں نے فضائی اور زمینی عملے سے ملاقات کی اور ان کی غیرمعمولی لگن اور جذبے کی تعریف کی۔