اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):ایئر یونیورسٹی کے 58 رکنی وفد نے ایوان بالا کی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایوان کو آگاہ کیا کہ ایئر یونیورسٹی کا طلبا و اساتذہ پر مشتمل 58 رکنی وفد ایوان کی کارروائی دیکھنے کے لئے گیلری میں موجود ہیں۔ ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔