ملتان۔ 07 ستمبر (اے پی پی):ڈیپارٹمنٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ائیر یونیورسٹی ملتان کیمپس کا ایک اور اعزاز،سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ینگ اسلامی بینکر پروگرام میں ا یئر یونیورسٹی کے 10 طلبہ کو منتخب کرلیا گیا۔ا یئر یونیورسٹی جنوبی پنجاب کا واحد ادارہ جس کے BBA کے طلبہ کو اس پروگرام کے تحت سٹیٹ بنک نے خصوصی وظیفہ پر اسلامی بنکاری کی ٹریننگ اور سرٹیفکیٹ کیلئے منتخب کیا ہے۔
ایچ اوڈی ڈیپارٹمنٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ائیر یونیورسٹی ملتان کیمپس ڈاکٹر محمد عباس نے اس سلسلے میں سٹیٹ بنک اور National Institute of Banking and Finance کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس پروگرام کو پاکستان میں اسلامی بنکاری کے فروغ کیلئے سنگ میل قرار دیاہے۔
ڈائریکٹر ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں معیاری تعلیم کے فرو غ کیلئے کوشاں ہیں۔10طلبہ کا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ینگ اسلامی بینکر پروگرام میں سلیکٹ ہونا ایئر یونیورسٹی کیلئے اعزاز ہے۔نادارطلبہ کیلئے ایئر یونیورسٹی انتظامیہ نے فیسوں میں 50فیصد کی رعایت دی ہے۔18ستمبر داخلوں کی آخری تاریخ ہے۔طلبہ کو اس موقع سے استفادہ کرنا چاہئے۔