18.2 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومکھیل کی خبریںایاز الرحمن نے رمضان ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ جیت لی

ایاز الرحمن نے رمضان ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ جیت لی

- Advertisement -

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):ایاز الرحمن نے رمضان ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ جیت لی جبکہ فیضان اور سلیم بیگ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن اور سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ نے کیش ایوارڈ اور ٹرافیاں تقسیم کی۔

گزشتہ شب لیزر سٹی بائولنگ کلب صفا گولڈ مال، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں کھیلی چیمپئن شپ میں ایاز الرحمن نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے سینئرز کو شکست دے کر 379 پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ فیضان 341 پوائنٹس کے ساتھ اور سلیم بیگ 301 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

- Advertisement -

اپنے خطاب میں، صدر اعجاز الرحمان نے کہا، "پاکستان میں بولنگ کا کھیل بہت مقبولیت حاصل کر رہا ہے، اور ہم اس کھیل کو ملک بھر میں فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔” انہوں نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے درخواست کی کہ وہ آئی پی سی کی وزارت کو ہدایت کریں کہ وہ ایک جگہ مختص کرے جسے پاکستان سپورٹس بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے بین الاقوامی باؤلنگ کلب بنانے کے لئے منظور کیا ہوا ہے۔

اس سے پاکستان ورلڈ کپ چیمپیئن شپ کی میزبانی کر سکے گا، جس میں 100 سے زائد ممالک کے بائولرز حصہ لے سکتے ہیں۔ اس چیمپیئن شپ نے پاکستان میں ٹین پین باؤلنگ کے لئے بڑھتے ہوئے ٹیلنٹ اور جوش کا مظاہرہ کیا اور ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن اس ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور عالمی سطح پر اس کھیل کو فروغ دینے کے لئے وقف ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573219

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں