یورپی یونین نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مشرقی جمہوریہ کانگو میں ایبولا کے پھیلاؤ سے متاثرہ اور دشوار گزار علاقے کے لیے 100 ٹن امداد روانہ کر دی ، جس میں ادویات، خیمے اور حفاظتی سامان شامل ہے۔
ایبولا وبا، یورپی یونین کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کانگو کے لیے 100 ٹن امداد روانہ
برسلز۔8جون (اے پی پی):یورپی یونین نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مشرقی جمہوریہ کانگو میں ایبولا کے پھیلاؤ سے متاثرہ اور دشوار گزار علاقے کے لیے 100 ٹن امداد روانہ کر دی ، جس میں ادویات، خیمے اور حفاظتی سامان شامل ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یورپی یونین سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ امداد اس علاقے میں فضائی راستے سے پہنچائی گئی ہے جہاں ایبولا کے باعث صورتحال تشویشناک ہے۔کرائسز مینجمنٹ کے لیے یورپی کمشنر حاجرہ لحبیب گزشتہ روز بنیا ایئرپورٹ پہنچیں، جہاں انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسانی ہمدردی اور صحت کے کارکنوں کو متاثرہ علاقوں تک مکمل اور محفوظ رسائی دی جائے تاکہ متاثرین کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔









