ایبٹ آباد،ایشیائی ترقیاتی بینک کے مندوبین کا واسا آفس کا دورہ

86

ایبٹ آباد۔ 03 فروری (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک کے مندوبین نے واسا ایبٹ آباد دورہ کیا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مندوبین میں اربن سپیشلسٹ لارا ارجن،انجنیئربرائن کپاٹی اور صوبائی کوآرڈینیٹر عنایت اللہ وسیم شامل تھے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر واسا نے مندوبین کو خیبر پختونخوا سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ،واٹر سپلائی پراجیکٹ،شیروان فیملی ایڈونچر پارک،بازار کی تزئین پر جاری کام پر بریفنگ دی اور پراجیکٹس کے مقاصد و ثمرات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مندوبین نے منصوبہ جات پر جاری کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔دورے میں زیر تعمیر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر جاری کام کا معائنہ بھی کیا گیا،بعد ازاں ایشائی ترقیاتی بینک کے مندوبین نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناءاللہ خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور جاری پراجیکٹس کے مقاصد و ثمرات پر تبادلہ خیال کیا۔