ایبٹ آباد۔ 14 جنوری (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایت پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایس ایچ او تھانہ شیروان سردار نازک نے علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتےہوئے 40 سے زائد گھروں کو چیک کیا۔دوران چیکنگ غیر قانونی اسلحہ 03 بندوق 12 بور،01 بندوق 12 بور سنگل بیرل،01 رائفل 8 ایم ایم ،ایک پستول 30 بور معہ 27 کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔