ایبٹ آباد،تھانہ ناڑہ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،غیر قانونی اسلحہ برآمد،مقدمات درج

107

ایبٹ آباد۔ 06 نومبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایت پر تھانہ ناڑہ پولیس نے مساح گوجری کے علاقہ جات اور گردونواح میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا جس کے دوران ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈ،سمیت لیڈیز پولیس کے دستوں نے 40 سے زائد گھروں کو چیک کیا۔

دوران سرچ آپریشن غیر قانونی اسلحہ 01 رپیٹر،01 بندوق 12 بور،01 بندوق 12 بور سنگل بیرل،01 رائفل 223 بور،01 پستول 30بور،01 پستول 9 ایم ایم معہ 157 کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات کر لیے۔