14.6 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںایبٹ آباد،جعفر ایکسپریس حملہ میں شہید ہونے والے مانسہرہ کے رہائشی محمد...

ایبٹ آباد،جعفر ایکسپریس حملہ میں شہید ہونے والے مانسہرہ کے رہائشی محمد ممتاز کی نمازے جنازہ ادا

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 14 مارچ (اے پی پی):ایبٹ آباد۔ 14 مارچ (اے پی پی):جعفر ایکسپریس حملہ میں شہید ہونے والے مانسہرہ کے رہائشی محمد ممتاز کی نمازے جنازہ بٹل میں ادا کر دی گئی،جعفر ایکسپریس حملے میں شہید ہونے والے مانسہرہ کے رہائشی محمد ممتاز کو نمازے جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی علاقے بٹل میں سپرد خاک کر دیا گیا،نمازے جنازہ میں سابق وفاقی وزیر مملکت سردار شاہ جہان یوسف سمیت بلدیاتی نمائندگان،علاقہ مکینوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،شہید محمد ممتاز ریلوے میں ملازم تھا جس نے پسماندگان میں سات بچے اور بیوہ چھوڑی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572543

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں