ایبٹ آباد،خلاف ورزی پر تعبیر پاکستان سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد کو سیل کر دیا

173

ایبٹ آباد۔ 24 جولائی (اے پی پی):حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے تعبیر پاکستان سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد کو سیل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد زرک یار خان تورو نے شہریوں کی جانب سے موصول شکایات پر عمل درآمد کر تے ہوئے ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف سکولز جن میں تعمیر وطن پبلک سکول اینڈ کالج، پیس سکول، تعبیر پاکستان سکول سمیت دیگر سکولز کا معائنہ کیا اور تعبیر پاکستان سکول اینڈ کالج کو حکومت کی جانب سے تعطیلات کے دوران سکول کھولنے اور طلبہ کی حاضری پر سکول کو سیل کر دیا۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ سکولز کے حوالہ سے اپنی شکایات پاکستان سٹیزن پورٹل موبائل ایپ یا ضلعی کنٹرول روم کے فون نمبر 0992-9310553 پر نوٹ کروا سکتے ہیں۔