ایبٹ آباد،رجوعیہ پولیس کا سرچ آپریشن،غیر قانونی اسلحہ برآمد،مقدمات درج

90
Illegal weapons
Illegal weapons

ایبٹ آباد۔ 05 دسمبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

ایس ایچ او تھانہ رجوعیہ تنویر خان نے پولیس نفری کے ہمراہ تھانے کی حدود کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا جس میں دوران خانہ تلاشی غیر قانونی اسلحہ 2 کلاشنکوف،4 پستول،6 بندوقیں اور 50 کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔