ایبٹ آباد۔ 16 ستمبر (اے پی پی):ایبٹ آباد کی سرسید کالونی کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی تاہم بروقت کارروائی سے اس پر قابو پا لیا گیا۔ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق سر سید کالونی گلی نمبر 04 میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر کی تیسری منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی،کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر دو فائر ویکلز بمعہ فائر فائٹرز جائے حادثہ پر پہنچ گئے،
ریسکیو ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا تاہم گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ریسکیو ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کو ایک جگہ محدود رکھا اور قابو پا لیا،ریسکیو ٹیم کے بروقت رسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت سے قریبی گھروں کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔