ایبٹ آباد،نگری بالا کی معصوم بیٹی سے انسانیت سوز سلوک اور بہیمانہ قتل کی مزمت کرتے ہیں،مرتضی جاوید عباسی

13

ایبٹ آباد۔ 07 جولائی (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی نے سمندر کھٹہ نگری بالا کی معصوم بیٹی کے ساتھ انسانیت سوز سلوک اور بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقتولہ کو انصاف کی فراہمی تک چین سے نہ بیٹھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے،مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ معصوم اقراء ایبٹ آباد کے غیرت مندوں کی بیٹی ہے اس کے ساتھ جو سلوک ہوا

وہ ناقابل فراموش و ناقابل برداشت ہے۔ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے مبینہ قاتل کی فوری گرفتاری قابل ستائش ہے تاہم انصاف کی مکمل فراہمی اور قاتل کے منطقی انجام تک وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے،انہوں نے غمزدہ خاندان کو ہر طرح کی جانی،مالی، قانونی و اخلاقی امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔