ایبٹ آباد۔ 08 اپریل (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ریٹائرڈ ہونے والے افسران کو ڈی پی او عمر طفیل کی طرف سے یادگاری شیلڈز اور ایس پی کینٹ راجہ محبوب،ڈی ایس پی کینٹ نزیر خان اور ایس ایچ او کینٹ کیڈٹ عبدالغفور قریشی سمیت دیگر افسران نے تحائف پیش کیے۔
ریٹائرڈ ہونے والوں میں سب انسپکٹر منیر خان،کانسٹیبل لیاقت اور کانسٹیبل منصف شامل تھے۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں شرکاء نے ریٹائرڈ افسران کی پولیس اور عوام کے لیے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،تقریب کے اختتام پر تینوں افسران کو پروقار انداز میں تھانہ کینٹ سے روانہ کیا گیا۔