ایبٹ آباد۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے شہر بھر میں مختلف کارروائیوں میں 04 منشیات فروش گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،
ایس ایچ او رجوعیہ تنویر خان نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروش جنید سکنہ بانڈہ سید خان سے 875 گرام چرس اور خائستہ سکنہ بانڈہ سید خان سے 01 کلو 40 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے،
ایس ایچ او تھانہ سکندر آباد بلال خان نے منشیات فروش مسعود سکنہ جھگیاں سے 03 کلو 10 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ ناڑہ عبدالوحید خان نے منشیات فروش اسامہ سکنہ کڑھکی کے قبضہ سے 01 کلو 921 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔