ایبٹ آباد،پولیس کی کاروائیاں،04 منشیات فروش ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

139
DHQ Hospital Haripur
DHQ Hospital Haripur

ایبٹ آباد۔ 25 نومبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے 04 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔ڈسڑکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ میرپور طاہر سلیم نے مختلف کارروائیوں کے دوران ملزم احمد نور سکنہ عثمان آباد سے 02 کلو 20 گرام چرس،عثمان غنی سکنہ بانڈہ قاضی سے 730 گرام آئس اور احمد زیب سکنہ عثمان آباد سے 02 کلو 584 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے جبکہ ایس ایچ او تھانہ سکندرآباد بلال خان نے منشیات فروش ملزم بصیر احمد سکنہ ٹانچی چوک سے 02 کلو 37 گرام چرس برآمد کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے۔