- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 26 فروری (اے پی پی):ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج تورغر نے مانسہرہ جیل کا دورہ کر کے سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تورغر اعجاز رشید نے بدھ کے روز مانسہرہ جیل کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے جیل کے مختلف حصوں کا دورہ کر کے قیدیوں سے ملاقات کی اور اُنکے مسائل سن کر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل کے اندر قیدیوں کو فراہم سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ہدایات دیں۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے سیشن جج کو جیل کے اندر قیدیوں کو صحت اور تعلیم کے حوالے سے قیدیوں کو فراہم سہولیات کے حوالے مکمل بریفنگ دی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566734
- Advertisement -