ایبٹ آباد۔24فروری (اے پی پی):رمضان المبارک کی آمد سے قبل قیمتوں کے کنٹرول اور شہریوں کو کم نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، کنزیومر پروٹیکشن/ انڈسٹریز، حلال فوڈ،ویٹ ایڈ میئر، لیبر ڈیپارٹممنٹ کو روزانہ کی بنیاد پر پرائس فکسیشن، پرائس چیکنگ، اشیاء کے وزن،
کوالٹی کے مطابق باہمی مشاورت اور کو آرڈینیشن کے ساتھ شہری علاقے کے ساتھ ساتھ دیہی ایریا میں بھی اشیاء کی فراہمی کے حولاے سے ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اشیاء خوردونوش کی زخیرہ اندوزی،
ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے شہریوں کو ریلیف اور شکایات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے رمضان سے پہلے رمضان سستا بازار کے قیام کے حوالے سے بھی ٹی ایم اے ایبٹ آّباد، حویلیاں اور ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ایگری کلچر، یوٹیلٹی سٹور ڈیپارٹمنٹ کو رمضان بازاروں کے اندر سپیشل سٹالز کے قیام کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے چکن اور گوشت کی دکانوں میں صفائی کے خاص انتظام،
جالیوں کی تنصیب کے حوالے سے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس بات پر زور دیا کہ گوشت، مرغی، سبزیوں اور رمضان الکریم میں زیادہ استعمال کی اشیاء کے نرخوں پر نظر رکھی جائے اورریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے واضع کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیع شہریوں کو مناسب نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی ہے اور اس سلسلے میں انتظامیہ اور تمام محکمہ جات مل کر کام کریں گے۔
کسان مارکیٹ کے حوالے سے نمائندہ ایگریکلچر نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کسان مارکیٹ میں نرخوں پر عملدرآمد، صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآنمد کے حوالے سے ہدایت کی۔ انچارج یوٹیلٹی سٹورز نے یوٹیلٹی سٹورز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے رمضان بازار میں سپیشل کاونٹر کے قیام اوراشیاء کی فراہمی، رمضان سے پہلے اشیاء خوردونوشکے سبسڈائزڈ نرخوں کی فراہمی/آویزگی، موبائل سٹور کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
اس کے علاوہ آٹے کی فراہمی اور قیمتوں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو ہدایات جاری کی گئیں۔ رمضان سستا بازار میں واش رومز کے قیام کے حوالے سے ٹی ایم اوز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں تا کہ لوگوں کو آسانی میسر آئے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد محمد حسان احسن، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرلائیو سٹاک،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-1 علی شیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-3 امین الحسن،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-ریونیو سید آصف اقبال، ٹی ایم او حویلیاں سجاد حیدر، ٹی ایم او لوئر تناول، اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ، ٹی او آر ٹی ایم اے ایبٹ آباد، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، نمائندہ ڈسٹرکٹ پولیس، انچارج یوٹیلٹی سٹورز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=296894