ایبٹ آباد،گورنمنٹ پرائمری سکول درہ میں یوم پاکستان کے حوالہ سے بچوں میں تقریری مقابلہ کا انعقاد

193
Pakistan Day

ایبٹ آباد۔ 22 مارچ (اے پی پی):گورنمنٹ پرائمری سکول درہ میں یوم پاکستان کے حوالہ سے بچوں میں تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں علماء کرام والدین سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔سکول کے بچوں نے یوم پاکستان کے حوالہ سے تقاریر کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالقدیر سواتی،مولانا غلام محمد نے اساتذہ کی محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا بچہ ہی کل کا مستقبل ہے۔

بچوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے قرآن کے بعد دنیاوی تعلیم کا ہونا لازمی اور وقت کی ضروت ہے۔ بچوں کی زندگی میں استاد کے ساتھ ساتھ والدین کا بھی اہم کردار ہوتا ہے۔ بچوں کا مستقبل استاد اور والدین پر منحصر ہے۔ لہٰذا استاد کے ساتھ ساتھ والدین اپنے بچوں کی ہر سرگرمی پر کڑی نظر رکھیں۔ آج کی مشقت کل کا سکون ہےاور آج کی بچوں کو آزادی کل کو بھی بربادی کر سکتی ہے ۔

سکول ٹیچر جمیل عباسی نے کہاکہ اساتذہ سکول میں بچوں پر نظر رکھ سکتے ہیں‘باہر نہیں۔ سکول سے باہر والدین کو چاہیے کے بچوں کی ہر سرگرمی کو نوٹ کریں اور ہمارے علم میں لائیں ہم بھی والدین کے ساتھ ہر طرح تعاون کریں گے۔ ہماری کوشش ہوتی ہے ہماراشاگرد زندگی کے ہر میدان میں صف اول میں دیکھنے کو ملے۔