ایبٹ آباد، انسداد پولیو مہم کا آخری روز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے پولیو ٹیمز کی کارکردگی کا جائزہ لیا

88
Anti-polio campaign
Anti-polio campaign

ایبٹ آباد۔ 01 نومبر (اے پی پی):انسداد پولیو مہم کے تحت ضلع ایبٹ آباد میں 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے اور وٹامن اے کے قطرے پلائے گئے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 ثناء فاطمہ نے جمعہ کے روزمختلف یونین کونسلز میں پولیو ٹیمز کےہمراہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور ٹیمز کی مانیٹرنگ اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 3 ایبٹ آباد شمیم اللہ نے بھی مختلف یونین کونسلز میں پولیو ٹیمز کےہمراہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور ٹیمز کی مانیٹرنگ اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام والدین سے گزارش ہے کہ انسداد پولیو کیلئے شروع کردہ ہر مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور ٹیمز کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں تا کہ پولیو جیسی مہلک بیماری سے محفوظ رہا جا سکے۔