ایبٹ آباد، ایس ایس پی ٹریفک نے ایف ایم92.4ریڈیوپر شہریوں کی شکایات سن کر انکے حل کیلئے احکامات جاری کیے

33

ایبٹ آباد۔ 04 جولائی (اے پی پی):ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نےٹریفک پولیس کی جانب سے ایف ایم 92.4 پر برائےراست نشر کیے جانے والے پروگرام ’’آواز خلق‘‘ میں شرکت کی۔پروگرام میں عوام الناس کی جانب سے کی جانے والی براہ راست کالز میں شکایات اور تجاویز سنی گئیں اور شکایات کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے گئے۔

اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے محرم الحرام میں ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے کی جانے والی سکیورٹی انتظامات اور ٹریفک انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیااورمختلف سیاحتی مقامات پر ٹریفک پولیس کی جانب سے سیاحوں کیلئے کیے گئے انتظامات اور ٹریفک نفری کی ڈیپلائیمنٹ کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔