ایبٹ آباد۔ 31 جنوری (اے پی پی):جامعہ ام سلمہؓ للبنات ایبٹ آباد کی 104بچیوں نے درس نظامی کی تکمیل کر لی۔رئیس جامعہ ام سلمہ ؓ للبنات مفتی جعفرطیار مقبول اعوان کی زیرنگرانی سالانہ درس نظامی وتکمیل بخاری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی صاحبزادہ ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن رئیس جامعہ اسلامیہ صدر راولپنڈی تھے۔
اس موقع پر درس حدیث شیخ الحدیث مولانا خلیل الرحمٰن نعمانی نے اپنے مخصوص انداز میں درس دیا۔تقریب میں مفتی سیف الرحمن،مولانا حسین احمد،مولانا عدیل اعوان،مولانا رمضان اللہ،یاسر عرفات،عبدالحئی،انس مقصود،صاحبزادہ اسامہ مقبول اعوان،عثمان مقصود، صدر آل ٹریڈفیڈریشن ایبٹ آباد محمد نعیم اعوان، وقاص حسین، صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد شاہد چوہدری،صدر عوامی اتحاد کامران احمد ایڈووکیٹ،صدر انجمن اتحاد شہریاں ایبٹ آباد ملک سجاد ودیگر بھی شریک ہوئے۔
جامعہ میں ایک سو چار بچیوں نے درس نظامی ودراسات دینہ سے فراغت حاصل کی۔تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے رئیس الجامعہ مفتی جعفرطیارمقبول اعوان نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے روشناس کرانے کے لئے مدارس دینیہ سے جڑے رہیں۔