ایبٹ آباد، حویلیاں میں اسلحہ ڈیلر غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار

91
Illegal weapons
Illegal weapons

ایبٹ آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی):ایبٹ آباد کے تھانہ حویلیاں کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران اسلحہ ڈیلر سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور دیگر غیر قانونی دھندوں میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

ایس پی حویلیاں کی زیر نگرانی ایس ایچ او حویلیاں محمد آصف خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے حویلیاں بازار میں منظور شدہ اسلحہ ایمونیشن سے زیادہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں امجد ولد دوست خان سکنہ حویلیاں کو گرفتار کر کے 12 عدد پستول، 4 بندوقیں، 1 رائفل اور 300 کارتوس برآمد کر لئے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔