ایبٹ آباد، ریسکیو 1122 نے2 مختلف مقامات پر جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا

190
ایبٹ آباد، ریسکیو 1122 نے2 مختلف مقامات پر جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا

ایبٹ آباد ۔ 09 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد ریسکیو 1122 نے 2 مختلف مقامات پر جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق بلوچ مس کے مقام پر جنگل میں اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اُٹھی۔

ریسکیو 1122 کنٹرول روم ایبٹ آباد کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی فائر وہیکل بمعہ فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، فائر فائٹرز نے بہترین انداز میں فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، ادھر نیلے پیر مقدس ٹائون کے مقام پر جنگل میں اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا

،ریسکیو 1122 کنٹرول روم ایبٹ آباد کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی فائر وہیکل بمعہ فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، فائر فائٹرز نے بہترین انداز میں فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔