ایبٹ آباد، شوگراں،ناران،کاغان اور بٹہ کنڈی میں برفباری

141
ایبٹ آباد، شوگراں،ناران،کاغان اور بٹہ کنڈی میں برفباری

ایبٹ آباد۔ 20 جنوری (اے پی پی):مانسہرہ کے سیاحتی مقامات شوگراں،ناران،کاغان اور بٹہ کنڈی نے برفباری کے بعد سفید چادر اوڑھ لی۔ مانسہرہ میں سوموار کو میدانی علاقوں میں بارش اور سیاحتی مقامات پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوا، شوگراں،کاغان،ناران،بٹہ کنڈی میں شدید برفباری ریکارڈ ہوئی،

شوگراں میں 6 انچ سے زائد،کاغان بازار میں 3 انچ کے قریب اور ناراں میں ایک فٹ کے قریب برف پڑ چکی ہے،بالائی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے وادی کاغان میں سٹاف کو مشینری سمیت مختلف مقامات پر تعینات کر دیا ہے جبکہ برفباری سے بند ہونے والی شوگراں روڈ سمیت وادی کاغان میں دیگر سڑکوں سے برف صاف کر کے گاڑیوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی ہے

،کیوائی، شوگراں، پارس اور کاغان میں ٹوررازم پولیس سمیت اضافی سٹاف کسی بھی صورتحال سے نمٹنے تعینات ہے۔