ایبٹ آباد۔ 4 جولائی (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد نے روٹی کے نرخوں پر عمل درآمد اور پرائس کنٹرول کی شکایات کے حوالہ سے موصول شکایات پر عمل درآمد شروع کر دیا ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر میں ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لا رہے ہیں۔
اسی سلسلہ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر I ایبٹ آباد ثناءفاطمہ نے شہریوں سے موصول شکایات پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے نان بائی، ہوٹلوں، جنرل سٹورز، مالزاور دیگر دکانوں کا معائنہ کیا اور پرائس لسٹ وحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعلقہ دکانداروں پر جرمانہ اور نوٹسز جاری کئے۔ شہری اپنی قیمتی آرا یا شکایات کیلئے ضلعی کنٹرول روم کے فون نمبر 09929310553 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔