ایبٹ آباد۔ 08 جولائی (اے پی پی):محرم الحرام کےدوران مرکزی امام بارگاہ سمیت ایبٹ آباد ، کاکول ،جھنگی، حویلیاں سمیت ضلع بھر میں ہونے والی تمام مجالس امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق تمام مجالس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں،مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور سختی سے جامع تلاشی لینے کا عمل جاری ہے۔ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ پوائنٹس لگائے گئے ہیں۔ڈی پی او نے تمام تھانوں کےایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ مجالس کے اطراف موبائل و موٹر سائیکل گشت مزید بڑھائی جائے۔