ایبٹ آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے منشیات فروش کو پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں 3 کلو زائد چرس اور آئس سمیت گرفتار کر لیا۔ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تھانہ نواں شہر پولیس نے منشیات فروش ساجد عرف مائیکل ولد صادق سکنہ دھمتوڑ کو پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں زخمی حالت میں 365 گرام آئس اور 2 کلو 774 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا جبکہ گرفتار ملزم کے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔ملزمان کے خلاف تھانہ نواں شہر میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔