ایبٹ آباد، نو تعینات ایس پی کینٹ سعید اختر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

122

ایبٹ آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی):ایبٹ آباد کینٹ کے نو تعینات ایس پی سعید اختر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ نے چارج سنبھالتے ہی شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کینٹ سرکل کے تمام افسران کو احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سرکل کینٹ میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ ایس پی کینٹ نے کہا ہے کہ تمام شہریوں کے لئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔